قومی اسمبلی سپیکر کا انتخاب 2 مارچ، وزیر اعظم کا انتخاب 4 مارچ کو کرے گی

National Assembly, Speaker Election , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ارکان اسمبلی سے حلف لینے کے بعد ملتوی ہو جائے گا۔ سپیکر راجہ پرویزاشرف ارکان سے حلف لیں گے ۔اس کے بعد  یکم مارچ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔دو مارچ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے خفیہ رائے شماری ہوگی۔

دو مارچ کو سپیکر راجہ پرویزاشرف نئے سپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔ نومنتخب سپیکر پھر ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔
نومنتخب اسپیکر دومارچ کو اجلاس چار مارچ تک ملتوی کردیں گے۔ 
تین مارچ کو قائد ایوان (وزیراعظم) کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے. نومنتخب اسپیکر چار مارچ کو قائد ایوان کا انتخاب کرائیں گے.
 قائد ایوان کا انتخاب طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اوپن ووٹنگ سے ہوگا۔