اسلام آباد یونائٹڈ کی بڑی چھلانگ، سات وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی پوزیشن چھین لی

Islamabad United, Karachi Kings, City42, PSL9, Pakistan Super League, Karachi, National Stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان سپر لیگ نائن کے کراچی میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے سنسنی خیز  میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کراچی کنگز کو  شکست سے دوچار کر دیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائٹڈ اور کراچی کنگز کی پوزیشنیں ادل بدل ہو گئیں۔

اوپننگ پارٹنر شپ کے 108 رنز

اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنرز کولن منرو  اور ایلکس ہیلز نے 166 رنز کے ہدف کا تعاقب چیتے کی رفتار سے شروع کیا اور ابتدائی اووروں سے ہی نو سے اوپر رن ریٹ حاصل کر کے اسے بڑھاتے چلے گئے۔  کراچی کنگز کے باؤلروں کو اوپپنگ پارٹنر شپ توڑنے میں کامیابی  بہت تاخیر سے 1247 ویں اوور میں ملی جب ہیلز اور منرو مل کر 108 رنز بنا چکے تھے اور درکار رن ریٹ چھ سے بھی کم رہ گیا تھا۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنر   ایلکس ہیلز 12 ویں اوور میں 35 گیندوں سے 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

 سینچری سے چند قدم دوری پر منرو کی وکٹ گر گئی

ہیلز کے بعد سلمان علی آغا نے کولن منرو کو ہارڈ ہٹنگ جاری رکھنے کا بھرپور موقع دیا اور منرو تیزی سے سینچری کی طرف بڑھے تاہم پندھرویں اوور کی 5 ویں گیند پر منرو 47 گیندوں سے 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔  اس وقت تک 166 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹڈ  نے 15 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر  139رنز بنا لئے تھے.

آئی یو کے بدیسی اوپنر ن کولن منرو   پی ایس ایل نائن کی ایک اور ت برق رفتار سینچری بنانے سے چند قدم دور سپنر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو ہوئے۔

منرو کے بعد عماد وسیم آئے جو 15 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد  کپتان شاداب خان خود وکٹ پر آئے۔ انہوں نے سلمان علی آغا کے ساتھ مل کر 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر کراچی کنگز کو کراچی میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ سلمان آغا نے 17 گیندوں سے 2  چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان نے  سلمان آغا کو موقع دیا اور خود 11 گیندوں سے  10 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ

کراچی کنگز  کے باؤلنگ سکواڈ مین سے کوئی بھی اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنرز کو  برق رفتار سے رنز بنانے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ حسن علی کو ساڑھے 3 اوورز میں 42  رنز پڑے اور انہی کی گیند پر وننگ سٹروک لگا۔ انہیں ایک وکٹ ملی۔ تبریز شمسی کو 3 اووروں میں 34 رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی، میر حمزہ کو دو اووروں میں  25 رنز پڑے اور کوئی وکٹ نہیں ملی۔ سپنر محمد نواز رنز روکنے میں نسبتاً کامیاب ہوئے لیکن انہیں بال تاخیر سے ملی تب تک ڈیمیج ناقابل اصلاح ہو چکا تھا۔ نواز نے 4 اووروں میں 23 رنز دیئے اور انہیں کولن منرو کی قیمتی وکٹ ملی۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ

 کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل سیزن نائن  کے اہم میچ میں میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے میچ میں  کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی۔ کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور اسلام آباد کو 166 رنز کا ہدف دیا۔ 

کیرن پولارڈ نے 28 بولز  سے 48 رنز  بنائے۔ لوئس ڈی پلوئے پندرہ بالز  سے24 رنز بناسکے۔عرفان خان نیازی نے 22 بالز سے 27رنز بنائے ۔ کپتان شان مسعود نے تیس رنز بنائے ۔

 

اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ

 شاداب خان تین اوورز میں 18 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ رومان رئیس 4 اوورز  میں 45  رنز دے کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ عماد وسیم 4  اووروں میں  20 رنز دے کر ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے، وہ سب سے باکفایت باؤلر ثابت ہوئے۔ نسیم شاہ کو 4 اووروں میں  29   رنز دے کر ایک وکٹ ملی جبکہ حنین شاہ کو 3 اووروں میں 30 رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی۔ 

پی ایس ایل نائن پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

پی ایس ایل9 کے پوائنٹس ٹیبل پر آج کے میچ سے پہلے کراچی کنگز چوتھی پوزیشن پر تھی جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ پانچویں پوزیشن پر تھی۔  میچ کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ چھلانگ لگا کر چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے اور کراچی کنگز لڑھک کر پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ اس میچ کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کے پوائنٹس 4 ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ  مثبت صفر اعشاریہ ایک صفر آٹھ (0.108)ہو گیا ہے۔ کراچی کنگز کے بھی پوائٹس 4 ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ  مائنس 0.527 ہے۔

آج کے میچ سے پہلے

 آج کے میچ سے پہلے کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 کے 4 میچ کھیل کر  4 پوائنٹس حاصل کئے۔ انہوں نے تین میں سے ایک میچ جیتا۔

اسلام آباد یونائٹڈ نے  5   میچ کھیلے اور  4 پوائنٹ حاصل کئے۔ آج میچ کے اختتام پر پوائنٹس کے اعبار سے دونوں ٹیمیں برابر ہو گئی ہیں۔ آج میچ سے پہلے  پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز  اور اسلام آباد یونائٹڈ دونوں کا نیٹ رن ریٹ  مائنس میں تھا۔ آج میچ سے پہلے  کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.420 اور اسلام آباد یونائٹڈ کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.082 تھا۔ 

 

آج کا میچ کراچی کنگز جیت جاتے تو ان کی چوتھی پوزیشن مزید مستحکم ہو جاتی تاہم اس کے باؤلر 165 رنز کے آسان ہدف کو اسلام آباد یونائٹڈ  کے اوپنرز کے لئے مزید آسان تر بنانے سے نہ روک سکے۔