طیب سیف : کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کا معاملہ، سی اے اے نے کراچی ایرپورٹ الرٹ جاری کردیا ۔
سی اے اے کے مطابق 29 فروری سے یکم مارچ تک ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے۔ چھوٹے طیاروں کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے۔ بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں۔ محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر تعینات کیے جائیں۔ ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے۔ بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔
سی اے اے نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔