قیصرہ الٰہی این اے 64 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے

قیصرہ الٰہی این اے 64 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  قیصرہ الہی نے این اے 64 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ قیصرہ الہی کو انتخابات میں کامیاب امیدوار قرار دیا جائے، انتخابی نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کیا جائے۔ این اے 64 سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی عمل میں مختلف اقدامات کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ قیصرہ الہی نے کہا کہ میرے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، فارم 45 کے مطابق مجھے 161976 ووٹ ملے ہیں۔

 موقف اختیار کیا گیا کہ کامیاب قرار دئیے گئے امیدوار نے صرف 30721 ووٹ لیے۔ درخواست گزار کو فارم 47 کی تیاری کے وقت آر او آفس میں نہیں جانے دیا گیا۔ میڈیا سے میری ہار کا معلوم ہوا، الیکشن کمیشن نے میری موجودگی میں آر اوکو انتخابی نتائج تیار کرنے کی ہدایت کی۔ آر او کے پاس موجود فارم 45 ہمارے فارم 45 سے مختلف تھے۔  اسی دوران آر او نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔