(علی ساہی)وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ کےبعد آئی جی پنجاب نے نئے احکامات جاری کر دئیے۔
پنجاب پولیس اب ہر ریڈ کی ویڈیو بنائے گی،باڈی کیم کا استعمال کیاجائیگا،حکم نامہ کے مطابق جہاں باڈی کیم دستیاب نہیں وہاں موبائل فون سے ویڈیو بنائی جائےگی۔
پولیس افسران واہلکار کسی بھی جگہ پر اختیارات سے تجاوز نہ کریں،ایف آئی آر کے اندراج میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
حکام کےمطابق راولپنڈی میں خاتون پر تشدد جیسےواقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے،بچوں کے زیادتی وبدفعلی کے واقعات کو خود افسران مانیٹر کریں۔
نئے حکمنامہ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بروقت بنائے جائیں ،سفارشی کلچرکا خاتمہ کیا جائے۔افسران خدمت مراکز کو مزیدبہتر بنانے کیلئے خود دورے کریں۔
کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ کا عمل مزید موثر بنایا جائے،آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کر دئیے۔