(ویب ڈیسک)امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی مل رہی ہے۔