ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن،کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کیلئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ،باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

ٹریننگ کے دوران باؤلنگ کوچ عمر گل نے فاسٹ باؤلرز کو خصوصی ٹپس دیں۔ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹرز نے پاور ہٹنگ کی خوب پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور قلندرز کے مد مقابل ہوگی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم پانچ میں چار میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میچ کھیل پر اب تک صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer