ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے میچ کے بعد صفائی کرکے مثال قائم کی اور مداحوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویزا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے رہے اور اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھاتے رہے، قلندرز کے آل راؤنڈر نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں پھینکیں۔
R.E.S.P.E.C.T ????
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 28, 2023
He is truly our Murshad ????#HBLPSL8 #QalandarHum #QalandarsCity #LQvIU #sochnabemanahai pic.twitter.com/jnKMmRVeKD
واضح رہے کہ گزشتہ شب پی ایس ایل 8 کا سولہواں میچ کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دی۔