(عرفان ملک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف اربو ں کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کامقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی اے لاہورنےمقدمہ درج کرکےتحقیقات کاآغازکر دیا۔
ایف آئی اےنےاینٹی کرپشن کی درخواست پرمنی لانڈرنگ کامقدمہ درج کیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرح گوگی گزشتہ دورحکومت میں بیوروکریسی کےتبادلوں کےعوض رشوت لیتی رہیں،فرح گوگی نے2021میں اپنی کمپنی کیلئے60کروڑکی اراضی صرف8کروڑمیں الاٹ کرائی،فرح گوگی نےفیصل آبادانڈسٹریل سٹیٹ میں10ایکڑاراضی غیرقانونی طورپرالاٹ کرائی۔
فرح گوگی نےٹھیکہ جات کےٹینڈرزغیرقانونی طورپرایوارڈکرانیکی مدمیں بھی رشوت لی،فرح گوگی کےذاتی بینک اکاؤنٹس میں3سال میں84کروڑروپےجمع کرائےگئے،فرح گوگی کےتمام بینک اکاؤنٹس میں مجموعی1ارب سےزائدبذریعہ کیش جمع کرائےگئے،سال2019-20میں بینک اکاؤنٹس میں تقریباً41کروڑروپےبذریعہ کیش جمع کرایاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےدوران فرح گوگی کےاربوں کےمزیدبےنامی بینک اکاؤنٹس ملنےکاامکان ہے۔