ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ELON MASK BECOME WORLD RICHEST MAN IN THE WORLDD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر اور امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ایلون مسک امیر ترین افراد کی فہرست میں 2  ماہ تک دوسرے نمبر پر رہے جب کہ اب وہ ایک مرتبہ پھر امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

اس سے قبل ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

بلومبرگ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے  تک مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالر تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک جنوری سے بڑھ رہے ہیں اور پیر کو یہ 207.63 ڈالرز پر بندہوا تھا۔