ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں ایک بارپھر اضافہ،مزید مہنگاہوگیا

Doller,Stockexchange,IMF,Interebank
کیپشن: Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ڈالر کبھی اڑان بھرنے لگتا ہے اور کبھی نیچے جانے لگتا ہے، اس عدم استحکام کے باوجود پاکستانی روپیہ اپنی قدر بہتر نہیں کرسکا،جس کی وجہ سے ملکی معیشت  پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 260 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 37 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 747 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔