ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای کا پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلہ

متحدہ عرب امارات حکومت نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی والدین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، 18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم نہ دلوانے پر کارروائی کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات حکومت نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی والدین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، 18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم نہ دلوانے پر کارروائی کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےنجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی والدین سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رہائشی اور ورک ویزے پر اہلخانہ سمیت مقیم پاکستانی والدین کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، یو اے ای حکومت کی جانب سے بچوں کے حوالے سے متعارف قانون کرنیوالے والدین خلاف کارروائی کی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پاکستانیون کو اہل خانہ سمیت ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی والدین ’’ودیما‘‘ نامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، پاکستانی والدین اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں۔

قونصلر جنرل نے مزید کہا کہ پاکستانی والدین بچوں کی صحت سمیت دیگر حقوق کا خیال رکھیں، ان قوانین کا اطلاق ریزیڈنٹ ویزا سمیت ورک پرمٹ پر یو اے ای میں اہل خانہ کے ساتھ مقیم پاکستانیوں پر ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں 16 سے 17 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، پاکستان کے کسی بھی شہر سے لوگوں کے یو اے ای جانے پر کوئی پابندی نہیں۔