ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عمر میں بھی ہڈیاں مضبوط رہ سکتی ہیں لیکن کیسے؟جانئے

Plum benefits
کیپشن: What is the treatment of weak bones
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جہاں قوت مدافعت کم ہوتی چلی جاتی ہے وہیں ہڈیاں بھی کمزور اور بھربھری ہونے لگتی ہیں لیکن ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ آلو بخارے کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط رکھنے اور بھربھرے پن سےبچانے میں بہت ہی معاون ہے۔

اس حوالے سے چوہوں پر کئی تجربات کئے گئے۔ 16 مختلف تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا جن میں دس کلینیکل اور دو پری کلینکل ٹرائلز شامل ہیں۔ چوہوں کو جب آلوبخارے کے اجزا کھلائے گئے تو ان میں آکسیڈیٹوواسٹریس کی کمی ہوئی اور اندرونی سوزش کم ہونے لگی جو کئی امراض کی وجہ بنتی ہے۔

تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزنہ دس آلوبخارے مسلسل ایک سال تک کھائیں تو اس سے خاطرخواہ فوائد حاصل ہونے لگتےہیں جبکہ چھ ماہ تک یہ معمول رکھیں تو اس سے ہڈیاں نرم پڑنے کا سلسلہ رک جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بالخصوص 50 سال سے زائد عمر کی خواتین میں اس کے واضح فوائد دیکھے جاسکتے ہیں۔

خواتین کی نرم اور بھربھری ہڈیوں کا نتیجہ آخرکار گٹھیا اور جوڑوں کے دیرینہ درد کی صورت میں نکلتا ہے۔ ہڈیاں نازک ہونے لگتی ہیں اور بار بار فریکچر کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں 20 کروڑ سے زائد خواتین اس کی شکار ہیں۔ اگرچہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے کچھ فوائد ملتے ہیں لیکن اب آلوبخارا شامل کرکے ہڈیوں کو حیران کن طور پر تندرست رکھنے میں معاون ہیں۔پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں  کی جانب  سے کی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ  بدہضمی کی شکایت میں آلو بخار کا استعمال کرایا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اس کا شربت، گرمی کے دانوں میں توانائی فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کے استعمال سے خون کی کمی کی شکایت  دور ہوجاتی ہے اور یہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ہے۔ شوگر کے مریض بھی اسے ہچکچاہٹ کے بغیر کھا سکتے ہیں۔ آلو بخارے کا استعمال بالوں،جلد اور بینائی کیلئے بھی مفید ہے۔ گرمیوں میں آلو بخارے کا شربت نہ صرف تازہ دم کرتا ہے بلکہ توانائی بھی پہنچاتا ہے۔