(ویب ڈیسک) امیتابھ بچن کے ٹویٹ نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دل دھڑک رہا ہے، فکرمند بھی ہوں اور اُمید بھی ہے تاہم انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کیا کہ اُنہیں صحت سے متعلق کیا مسئلہ درپیش ہے۔
امیتابھ بچن کے ٹویٹ کے بعد مداحوں نے اُن سے سوال کیا کہ سر! کیا آپ کی طبیعت خراب ہے؟ تاہم امیتابھ بچن کی طرف سے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ پھر امیتابھ بچن نے کچھ دیر بعد اپنے بلاگ کی پوسٹ میں خود ہی بتا دیا کہ وہ اپنی فلم کے ڈائیلاگز یاد کرنے کے باعث دباؤ میں تھے۔
tweet">T 4205 - heart pumping .. concerned .. and the hope ..????❤️
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 27, 2022