ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا جدید سسٹم شہریوں کو خوار کرنے لگا

excise office lahore
کیپشن: excise office lahore
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : محکمہ ایکسائز کا سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا شہریوں کو مہنگا پڑگیا، کاغذات کی سکیننگ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی ہزاروں فائلز ایکسائز دفاتر میں جمع ہوگئیں، شہری خوار ہوگئے۔

محکمہ ایکسائز فوری فیس وصولی کے باوجود شہریوں کو بروقت سمارٹ کارڈ اور پلیٹس دے پا رہا ہے، اور نہ ہی رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے گھر فائلز بھجوائی جارہی ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے دفتری ریکارڈ کےلئے کاغذات کی سکینگ کا عمل رکنے سے نمبر جاری ہونے کے باجود رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہوپا رہا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل نہ ہونے سے گاڑی اور مالک کا ڈیٹا نمبر پلیٹس کمپنی اور سمارٹ کارڈ بنانےوالی کمپنیوں کونہیں بھجوایا جاسکتا، شہریوں کو فیس کی وصولی کےبعد چالان پیپرتو جاری کیا جارہا ہے، لیکن فائل، سمارٹ کارڈ اورنمبر پلیٹس کا اجرا نہیں کیا جارہا ہے، سکینگ کےلئے اب پرائیویٹ کمپنیوں کوٹینڈردینے کی بجائے محکمہ نے خودسکینگ کے لئے آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ کو سکینگ کا عمل شروع کرنے میں 2 سے 3ماہ لگ سکتے ہیں۔