ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد ،کون اجلاس بلائے گا، ووٹنگ کیسے ہوگی?

تحریک عدم اعتماد ،کون اجلاس بلائے گا، ووٹنگ کیسے ہوگی?
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : آئین کے آرٹیکل 95(1)کے تحت وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم از کم 20 فیصد کے برابر اراکین تحریری نوٹس اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔ 

آرٹیکل 95(2) میں لکھا ہے: شق (1) میں جس قرارداد کا ذکر ہے، اس پر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد سے تین دن سے پہلے یا سات دن بعد ووٹنگ نہیں ہو سکے گی۔

جب کہ اسی آرٹیکل کی شق 4 کے مطابق مذکورہ قرار داد کے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے۔

قومی اسمبلی کے طریقہ کار کے قوانین کی شق 37 وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے طریقہ کار کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوٹس کی وصولی کے بعد سیکریٹری اسمبلی جلد از جلد اسے اراکین کو ارسال کریں گے، جب کہ اگلے ورکنگ ڈے اسے آرڈر آف دی ڈے میں متعلقہ اراکین کے نام درج کیا جائے گا۔

اسی طرح رولز آف پروسیجر کے سیکنڈ شیڈول میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایوان میں اوپن بیلٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کا طریقہ کار بھی وضاحت سے بیان کیا گیا ہے۔