ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Imran Khan Prime Minister of Pakistan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں روس اور یوکرین تنازع کے بعد سامنے آنے والے معاشی اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خطاب کے دوران یوکرین پر روسی حملے کے بعد ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال خصوصاً دنیا کی معشیت اور پاکستان پر اس کے متوقع اثرات کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

 یادرہے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے، اضافی پیٹرولیم لیوی کے اطلاق اور کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث یکم مارچ سے تمام اہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 8 سے 10 روپے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ تاریخی اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 160 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔