ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فردجرم عائد کرنیکی کارروائی ایک دفعہ پھر موخر

shahbaz sharif & Hamza Shahbaz PML N
کیپشن: shahbaz sharif & Hamza Shahbaz
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی فورٹی ٹو: ایف آئی اے نے شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور شوگر بزنس کارپوریٹ فراڈ کیس کے ٹرائل کی سماعت روازنہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست دائر کردی ۔ وکلا سے درخواست پر دلائل طلب ، عدالت نے شہباز شریف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 10 مارچ تک توسیع کر دی۔

سپشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے کیس کی سماعت کی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے کیس کی روانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کیلیے درخواست دائر کی گئی دوران سماعت سینٹر اعظم نزیر تارڑ نے حمزہ شہباز کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا ،اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہآج انکی پہلی حاضری ہے لہزا مناسب موقع فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان لمبے عرصے سے عبوری ضمانت پر ہیں ضمانتوں پر فیصلہ ہونا چاہیے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کرایا ہے لہزا ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جائے۔ ایف آئی اے کو کیس میں جلدی کی صرف ایک ہی وجہ ہے وہ لانگ مارچ ہے۔

۔اعظم نزیر تارڑ نے استدعا کی کہ چالان کی کاپیوں کا جائزہ لے کر آئندہ سماعت پر دلائل دینگے عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبا، کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر کیس کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کرنے کیلئے ایف آئی اے کی درخواست اور شہباز شریف کے شریک ملزم محمد عثمان کی عدالتی دائر اختیار کیخلاف درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے جبکہ ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔