ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کے ریسٹ ہاؤسز کو سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

ریلوے کے ریسٹ ہاؤسز کو سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (سعید احمد سعید) ریلوے کا آمدن میں اضافہ کے لیے ملک بھر کے اہم مقامات پر قائم ریسٹ ہاؤسز عام سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ، عام شہری ریلوے ریسٹ ہاؤسز کو رینٹ پر حاصل کر سکیں گے، منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے لاہور سمیت تمام ڈویژنز  سے ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کے پاس لاہور ریلوے سٹیشن، میو گارڈن، والٹن، فیصل آباد، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، سکھر، ملتان، کراچی، پشاور، کندیاں، اٹک، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، میرپور خاص، روہڑی، چنیوٹ، ملکوال، کیرج فیکٹری اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، رسالپور سمیت دیگر بڑے شہروں میں ریسٹ ہاؤسز موجود ہیں، جن میں سے کئی بروقت دیکھ بھال اور انتظامیہ کی ترجیح نہ ہونے کے باعث ابتر حالت میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کی ریلوے آمدنی میں اضافے کی پالیسی کے تحت ملک کی ساتوں ڈویژنز میں موجود ریسٹ ہاؤسز سیاحوں اور شہروں کو خواہش کے مطابق رینٹ پر دیئے جائیں گے، وزیر ریلوے کی ہدایات پر لاہور، فیصل آباد، ملتان، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، سکھر، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں واقع وی آئی پی گیسٹس ہاؤسز کھولے جائیں گے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ریسٹ ہاؤسز کا اوپن مارکیٹ کے ہوٹلوں، ریسٹ ہاؤسز سے کم کرایہ مقرر کیا جائے گا، گیسٹ ہاؤسز کو ان کی کنڈیشن کے مطابق کیٹگری میں تقسیم کیا جائے گا،  فیصلے سے محکمے کی سالانہ آمدن میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہو گا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer