چیئرمین پی سی بی کا کلب کرکٹ کے حوالے سے اہم اعلان

 چیئرمین پی سی بی کا کلب کرکٹ کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:چیئرمین (پی سی بی) احسان مانی نے کلبز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں سکول کرکٹ ختم ہوگئی ہے، یکم مارچ سےکلبز کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی کلب کرکٹ نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں بہت موثر ہوتی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشن بورڈز کے ممبرز کا اعلان ہوگیا ہے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 90 سے 100 کوچز چاہئیں، بورڈ سب سے پہلے اپنے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کریں گے،یکم مارچ سے کلبز کی رجسٹریشن بھی شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا بی او جی اجلاس کا مقصد ڈومیسٹک کر کٹ تھا تمام ایسوسی ایشن ابتدائی طور پر ایک سال کے لئے کام کریں گی ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کیلئے سپانسر ڈھونڈیں، اس کے علاوہ ریجنز کو بھی خود کفیل بنائیں گے تاکہ وہ اپنے سپانسرز کے ساتھ مل کر اپنے معاملات چلا سکیں۔
 بھارت میں اس سال ورلڈ کپ شیڈول ہے آئی سی سی کو کہا کہ بھارت ہمیں تحریری وضاحت دے رواں ماہ آئی سی سی اس سے متعلق آگاہ کرے گا کھلاڑیوں کو فل پروٹوکول کی تحریری ضمانت مانگی تھی اس سال بھی ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہے جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے۔