(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام متحرک، بنکاک سےلاہورشراب اورلاہورسےمانچسٹرسگریٹ سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کےمطابق بنکاک سےآنےوالےمسافرکےسامان سےبڑی مقدارمیں شراب برآمدہوئی۔مسافرمظہراقبال دوستوں کےہمراہ تھائی ائیرکی پروازٹی جی346سےلاہورآرہے تھے، جن کےسامان سے81شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔دوسری کارروائی لاہورسےمانچسٹرجانےوالی پروازمیں کی گئی۔مانچسٹر جانےوالےمسافرمحمدیعقوب کےسامان سے60بنڈل سگریٹ برآمدہوئے۔مسافرمحمدیعقوب پی کے709سے مانچسٹرجارہاتھا، شاندارکارکردگی پرڈپٹی کلیکٹرمس زینب نےعملےکوشاباش دی۔ ڈپٹی کلیکٹرمس زینب کاکہنا تھاکہ کلیکٹر کسٹم ائیرپورٹ عظمت طاہرہ کی ہدایت پر عملے کومتحرک کیاگیاہے۔ائیرپورٹ پرکسٹم عملہ اپنی ذمہ داری ایمانداری سےنبھانےکےلیےکوشاں ہے۔