اسلامیہ کالج میں جشن بہاراں کا انعقاد

اسلامیہ کالج میں جشن بہاراں کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) اسلامیہ کالج کوپر روڈ پر جشن بہاراں کے خصوصی میلے کا انعقاد کیا گیا ،میلے میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

جشن بہاراں کی آمد کو خوش آمدید کہنے کے لئے اسلامیہ کالج برائے خواتین میں رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں بچیوں کے لئے قسم کے پکوان تیار کیے گئے۔  کہیں ٹکاٹک ، توا چکن، کہیں گرما گرما سیخ کباب کوئلوں پر پکائے گئے۔ طالبات کے لیے کھٹے میٹھے آلو چنے سجائے گئے  اور کہیں گرم تیل میں لذیذ چپس بھی تلی گئی۔ چونکہ یہ میلہ خاص لڑکیوں کے لئے تھا تو لڑکیوں کے لئے سجنے اور سجانے کی اشیا بھی رکھی گئی تھی،  کہیں سجنے سجانے کیلئے مصنوعی زیورات تھے تو کہیں رنگ برنگے کپڑوں کیے اسٹال لگائے گئے۔ اس موقع پر طالبات کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ 
تقریب کے آخر میں طالبات نے تصاویر بھی بنوائیں اور مزید کھانے بھی کھائے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد بچوں کو نئے موسم کی خوشخبری اور اس کے رنگوں سے آگاہ کرنا تھا ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔