پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظمیں پھر آمنے سامنے، لڑائی میں متعدد طلبا  زخمی، 5 گارڈز کے سر پھٹ گئے۔ 

پنجاب یونیورسٹی دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث میدان جنگ بن گئی۔پشتون ایجوکیشنل موومنٹ اور پنجابی کونسل کے درمیان لڑائی ہوئی.  طلباءتنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران ڈنڈوں اور سوٹوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔سکیورٹی گارڈ طلباءمیں بیچ بچاؤ کراتے رہے۔دوران لڑائی طلبا کے ساتھ ساتھ گارڈز بھی تشدد کا نشانہ بن گئے، لڑائی میں متعدد طلبا زخمی، 5 گارڈز کے سر پھٹ گئے۔ زخمی طلباء اور گارڈز کو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں داخل ایک زخمی گارڈ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

 انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈی ایس پی پنجاب یونیورسٹی بھی پہنچ گئے, پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کیا۔جھگڑا انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز میں2 طلبہ میں تلخ کلامی پر ہوا۔

واقعے کے بعد یونیورسٹی میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے۔آئے دن کی لڑائی جھگڑوں سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر, طلبہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات ہونے سے ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیئے کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات نہ ہوں۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور جو بھی واقعہ کا ذمہ دار قرار پایا اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔