بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی نے جامع پلان تیار کرلیا

 بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی نے جامع پلان تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مئی میں شروع ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر پارٹی کی کارکردگی جانچنےکا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

تحریک انصاف نےبلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زوروشور سے شروع کردی ہیں،انہیں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارکردگی جانچنےکا بھی فیصلہ کیا ہے،جس کےلیےہر15 دن بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی،کارکنوں کو اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنےکی ہدایات دی گئی ہیں۔

جائزہ رپورٹ میں حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور کارکنوں کی پرفارمنس جانچی جائے گی،اضلاع،تحصیل،سٹی،ٹاؤن اور میونسپل لیول پر کارکردگی رپورٹ مرکز کو بھیجی جائےگی جبکہ ناقص کارکردگی پروارننگ بھی دی جائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہناتھا کہ  بلدیاتی انتخابات  الیکشن کمیشن کی قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہورہے ہیں مگر امید ہے رمضان کے بعد الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer