وکلا کا سب سے بڑا الیکشن میلہ کل لاہور ہائیکورٹ میں سجے گا

وکلا کا سب سے بڑا الیکشن میلہ کل لاہور ہائیکورٹ میں سجے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: وکلا کا سب سے بڑا الیکشن میلہ کل لاہور ہائیکورٹ میں سجے گا، ہائیکورٹ بارکی قیادت کا حقدارکون؟19 ہزار سے زائد وکلا ووٹ سے فیصلہ کریں گے امیدوار جیت کے لئے پرامید  ہیں۔

وکلا4  عہدیداروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات کل ہوں گے، انتظامات مکمل سات پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے، وکلاء پر مشتمل الیکشن بورڈ نگرانی کرے گا ڈاکٹرجاوید اقبال آڈیٹوریم میں پولنگ بوتھ قائم کر دیا گیا پولنگ بوتھ میں ووٹ نمبر 1 سے7 ہزارتک وکلا ووٹ کاسٹ کریں گے سٹڈی روم میں قائم پولنگ بوتھ خواتین وکلا کے لئے مختص ہوگا کیانی ہال، کراچی شہدا ہال، جناح لاؤنج سمیت دیگر ہالزمیں پولنگ بوتھ قائم ہائیکورٹ بار کے4 عہدوں کیلئے 16امیدواروں میں مقابلہ ہوگا روایتی حریف عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل ہائیکورٹ بارکی صدارت کیلئے 3، نائب صدر کیلئے4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا سیکرٹری کی نشست پر3، فنانس سکرٹری کی نشست پر6 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

 صدارتی امیدوارطاہر نصراللہ، مقصود بٹراور چودھری ولایت علی میں مقابلہ ہوگا نائب صدرکی نشست پربیرسٹرسعید حسن ناگرہ، مدثرعباس مگھیانہ مدمقابل ہوں گے نائب صدر کے لئے محمد ایوب خان اور توصیف خالد کھٹانہ بھی شامل ہیں۔

 سیکرٹری بار کے3 امیدواروں میں دانیال اعجاز، ہارون دوگل، اختر پڈا شامل فنانس سیکرٹری کی نشست پرفیصل توقیرسیال، مہرارشد نول میں مقابلہ ہوگا فنانس سیکرٹری کی نشست پرمحمد احمد مجید، وسیم یوسف، ذیشان سلہری میں مقابلہ ہوگا الیکشن کے لئے 19665 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اہل قرار چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عمران مسعود کی سٹی42 خصوصی گفتگو امیدواروں کے اعتماد کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

 چیئرمین الیکشن بورڈ ووٹرز کل اپنا قومی شناختی کارڈ یا بار کا کارڈ لے کر آئیں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer