ناقص کارکردگی پر 2 ایس ایچ اوز معطل،8 کو وارننگ

ناقص کارکردگی پر 2 ایس ایچ اوز معطل،8 کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں  اجلاس ہوا ، جس میں ایس ایچ اوز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہونے والے اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر کرائم کنٹرول اہداف کے حوالے سے مختلف سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے مسلسل ناقص کارکردگی پر تھانہ گجر پورہ اور چوہنگ کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا اور آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے حتمی وارننگ جاری  کردی ، جن میں ایس ایچ او لوہاری گیٹ، بھاٹی گیٹ، مغل پورہ، گلشن اقبال، نواں کوٹ، گلبرگ، غالب مارکیٹ اور نشتر کالونی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی پر بھرپور حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت باز پرس ہوگی۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer