کورونا وائرس: ایف بی آر کی ملازمین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت

کورونا وائرس: ایف بی آر کی ملازمین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو کورونا وائرس سےبچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کیلئےسرکلر جاری کردیا، ایف بی آر نے تمام ملازمین و افسران کو ماسک استعمال کرنےکی ہدایت کردی۔
ایف بی آر نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ ٹیکس دفاتر کےملازمین کرونا وائرس کی علامات رکھنے والے افراد سےمناسب فاصلہ رکھیں، کھانستے اور چھنکتے وقت ٹشو یاکپڑے سے اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپیں. ایف بی آر نےہدایت کی ہے کہ حالیہ دنوں میں چائنہ،ساؤتھ کوریا،ایران،اٹلی اورجاپان کا دورہ کرکےآنےوالے دوست احباب سےبغلگیر ہونے سے اجتناب کریں۔

تمام چیف کمشنرز اپنے ٹیکس دفاتر میں کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر واضع مقامات پر آویزاں کرائیں۔ ٹیکس دفاترمیں ملازمین اور ٹیکس گزاروں کیلئے الکوحل ہینڈواش کا انتظام یقینی بنایا جائے۔ ایف بی آر نے کرونا وائرس سےاحتیاطی تدابیر کے طور پر افسروملازمین کوبائیومیٹرک حاضری لگانےکا سلسلہ بند کرنےکی ہدایت کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔