ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان اقلیتوں بارے بیان پر وزیراعظم کی شکر گزار

ماہرہ خان اقلیتوں بارے بیان پر وزیراعظم کی شکر گزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اقلیتوں بارے بیان پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

  ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ میرے پاکستان کا لیڈر ہے، اسے اونچی آواز میں صاف کہہ دو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں اپنے لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں جو بھی ہمارے غیرمسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اقلیتیں اس ملک کے مساوی شہری ہیں اور انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ بہت دیر سے قبل ہندوستان میں ہونے والی خونریزی کے خلاف کارروائی کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer