(زین مدنی )معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔
فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔ فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں ٹک ٹاک کو کینسر سے تشبیہ دینے پر زور دیا ہے۔
Tik tok is cancer. I repeat, cancer ! pic.twitter.com/5hx1EQqgb6
— Feroze Khan (@ferozekhaan) February 26, 2020
فیروز خان کے اِس ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل متھیرا کا حمایتی سامنے آیا جن میں ان کا کہنا ہے کہ فیروز آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔
Trueeeee. I’m shocked why would she do that respect the dead atleast ???? sad
— Mothira (@IamMathira) February 26, 2020
فیروز خان کے اِس ٹوئٹ کی سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت کی۔