ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! گاڑیوں کا سامان چوری ہونے لگا

خبردار! گاڑیوں کا سامان چوری ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والوں کے بعد اب گاڑیوں کے وائپر بھی چوری کرنے والا گروہ سرگرم، کوڑا اٹھانے والے کا روپ دھارے چور گلیوں، محلوں میں گاڑیوں کے وائپر چوری کرنے لگے۔

ساندہ کے علاقے میں شہری سلمان کی گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی کہ رات گئے ایک شخص نے گاڑی کے وائپر چوری کر لیے۔ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے چور کی اس حرکت کو عکس بند کر لیا۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے صرف پندرہ سیکنڈ میں گاڑی کے وائپر اتارے اوربیگ میں ڈال کر فرار ہو گیا۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گلی محلوں سے گاڑیوں کے وائپر چوری ہونا معمول بن چکا ہے اور مقامی افراد کی جانب سے ایسی وارداتوں کی پولیس کو رپورٹ تک نہیں درج کروائی جاتی جس کی وجہ سے پولیس ایسے چوروں کو ہاتھ بھی نہیں ڈال پاتی۔