( سٹی 42 ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل سیزن فور کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کہا پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے، انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔
احسان مانی کا کہنا تھا تمام فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لے کر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے، فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔
ُپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ پاکستان آئے گا، ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
واضح رہے پاکستان بھارت کشید گی کے باعث پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں شیڈول آخری 8میچوں کا انعقادخطر ے میں پڑ گیا تھا۔
Chairman @TheRealPCB Ehsan Manni confirms that eight #HBLPSL matches in Karachi & Lahore will be held as per schedule.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2019
Watch Press Conference ⬇https://t.co/M1FIjBD0zWhttps://t.co/CwyrEFpyZD pic.twitter.com/esBSgRza7x