ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر سمیت ملک بھر کی تاجر سیاست میں بڑی ہلچل

شہر سمیت ملک بھر کی تاجر سیاست میں بڑی ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) بزنس کمیونٹی کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم بالآخرتشکیل دے دی گئی۔ گلبرگ میں پاکستان ٹریڈرز الائنس کے مرکزی صدرمحمد علی میاں، سرپرست اعلیٰ عرفان اقبال شیخ، صدرلاہور ناصرحمید خان کی نو منتخب عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس، تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا گیا۔

تاجر برادری میں گہری جڑیں اور مضبوط روابط رکھنے والے تاجر رہنماؤں پر مشتمل پاکستان ٹریڈرز الائنس وجود میں آگیا۔ گلبرگ میں پاکستان ٹریڈرز الائنس کے سرپرست اعلیٰ عرفان اقبال شیخ نے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق متفقہ طور پر محمد علی میاں کو مرکزی صدر، زبیر انصاری مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے، اسی طرح ناصرحمید خان صدر لاہور، ہمایوں میر سیکرٹری جنرل لاہور، عنصر ظہور بٹ چیئرمین لاہور، ملک زمان نصیب سینئر نائب صدر لاہور، جاوید بٹ چیف آرگنائزر، شبیر سیال صدر پنجاب، بابر محمود چیئرمین پنجاب، سرگودھا کے شیخ آصف اقبال کو سیکرٹری جنرل پنجاب کی ذمے داری دی گئی۔

اسی طرح راولپنڈی کے شیخ عبدالسلیم کو مرکزی چیئرمین اور ملتان کے شیخ جعفر کو صوبائی پیٹرن انچیف متخب کیا گیا۔ نومنتخب مرکزی صدر محمد علی میاں اور صدر لاہور ناصر حمید خان نے کہا کہ پاکستان ٹریڈرز الائنس غیر سیاسی، غیر جماعتی بنیادوں پر خالصتا تاجروں کے مسائل حل کیلئے کام کرے گا۔

پاکستان ٹریڈرز الائنس کے بننے پر شہر سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹریڈرز الائنس حکومت اور تاجروں کے مابین خلیج کو ختم کرے گا۔