ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اسکواڈ نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا

ڈولفن اسکواڈ نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) باٹا پور میں ڈولفن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا، دوران اسنیپ چیکنگ 3 میگزین اور پسٹل سمیت متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق باٹا پور میں ڈولفن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوے مشکوک شخص گرفتار کر لیا، ڈولفن سکواڈ کے مطابق دوران اسنیپ چیکنگ ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ جبکہ نہ رکنے پر ملزم کا تعاقب کیا گیا جس پر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی، ڈولفن سکواڈ نے ملزم عمر کو گرفتار کر کے پسٹل، 3میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کر لیں جبکہ ملزم کو ڈی ایس پی کینٹ میر کاشف کی ہدایت پر سیکٹر انچارج نے ملزم کو ایس ایچ او باٹاپور کے حوالے کردیا تفتیش جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer