عالمی درجہ بندی کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کے 9 شعبے شامل

عالمی درجہ بندی کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کے 9 شعبے شامل
کیپشن: City42 - Punjab University
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کے9 شعبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔

 یونیورسٹی کے شعبہ فزکس، اسٹرونومی، کیمسٹری، زراعت اور جنگلات کے مضامین کو کیو ایس رینکنگ میں شامل کر لیا گیا ہے, اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے ڈینز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ ، طلبا اور ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔

 انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں کام کرنے والی یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی میں تحقیق و تدریس کے معیار کی بہتری کیلئے ہر طرح کے وسائل کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اساتذہ اور طلبا کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، پنجاب یونیورسٹی مستقبل میں کیو ایس رینکنگ میں مزید کامیابی حاصل کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer