ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن کو 2 روز میں بجٹ تیار کرنے کے احکامات جاری

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن کو 2 روز میں بجٹ تیار کرنے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ڈائریکٹر ایڈمن کوآئندہ 2 روز میں ( بجٹ) برائے سال 2019-20 تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کےبجٹ برائے سال 2019-20 کی تیاری کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ابتدائی تخمینہ پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام ونگزکےسربراہ شریک ہوئے اور تمام تخمینوں پرغورکیا گیا، اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ڈائریکٹر ایڈمن کوآئندہ 2 روز میں بجٹ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بجٹ 2019-20  نئے منصوبوں کی لاگت کو سامنے رکھتے ہوئے بنانےکا کہا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں رواں سال خرچ کی گئی رقم کا تناسب بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق غیرضروری اخراجات پر قابو پایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer