ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں جماعت کا رزلٹ کب آئے گا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پانچویں جماعت کا رزلٹ کب آئے گا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: City42 - 5th Class
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پانچویں جماعت کے 81 فیصد پیپرز چیک کرلیے، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 4 لاکھ 62 ہزار پیپرز میں سے 3 لاکھ 76 ہزار پیپرز چیک کرلیے گئے ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں رائیونڈ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی، گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی اور گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائی سکول کی پیپر مارکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

 پیک حکام کا کہنا ہے کہ مزید ایک ہفتہ میں پانچویں کے پیپر 100 فیصد چیک کرلیے جائیں گے، جس کے بعد آٹھویں کے پیپرز چیک کیے جائیں گے جبکہ پانچویں کے رزلٹ کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer