ایف بی آر کا سٹیل ٹریڈرز پر چھاپہ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

ایف بی آر کا سٹیل ٹریڈرز پر چھاپہ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا معاملہ، ایف بی آر کی ٹیم نے برانڈرتھ روڈ پر سٹیل کے تاجر ایچ دوست محمد سٹیل ٹریڈرز کے کاروباری احاطہ پر چھاپہ مار کر سیلز پرچیز کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیم نے برانڈرتھ روڈ پر سٹیل کے تاجر ایچ دوست محمد سٹیل ٹریڈرز کے کاروباری احاطہ میں چھاپہ مارا، ایف بی آر نے ایچ دوست محمد سٹیل ٹریڈرزکامکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ ایف بی آر کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر فیصل اصغر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد علی میوء کی سربراہی میں کارروائی کی، حکام کے مطابق سیلز چھپا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کرنے پرچھاپہ ماراگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عاطف نوازوڑائچ، سیدہ لبنیٰ شاہ، انسپکٹرجلیل اعوان، نعیم عباس شاہ، محمد گلفام، نوازگھرکی، ملک اشفاق، اجمل حسین، اعجاز خان، راناسلمان سکندرایف بی آرکی چھاپہ مارٹیم میں شامل تھے۔ ایف بی آرحکام کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ٹیکس قوانین کے مطابق ریکوری کی جائےگی۔

Shazia Bashir

Content Writer