ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے

جوہر ٹاؤن میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے
کیپشن: City42- Fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جوہر ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس گئے جبکہ ایک بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، تاہم جھلس جانے والوں کو برن سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 8 سالہ نعمان، 11 سالہ منزہ، 3 سالہ مریم، 4 سالہ حفضہ، 60 سالہ رحمت بی بی، مسرت بی بی اور 18 سالہ عائشہ شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer