قذافی بٹ:الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کے باہر رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کا کرنے فیصلہ، وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو اسمبلیوں کے باہر رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت اسمبلیوں کے باہر رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسروں کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران بدمزگی کی صورت میں ریٹرننگ افسر انتخابی عمل کو معطل کردے۔ ریٹرننگ افسر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ووٹر اپنے ووٹ کی رازداری ظاہر نہ کرے۔ جاری کردہ بیلٹ پیپر پولنگ سٹیشن سے باہر نہ جائے، ووٹرز ایک ہی راستے سے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوں۔