ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے فلم انڈسٹری کی سن لی، فنڈز دینے کے احکامات جاری

حکومت نے فلم انڈسٹری کی سن لی، فنڈز دینے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: حکومت پاکستان کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لئے نئی فلم پالیسی کی منظوری ہوگئی۔ فنکار اس پر خوش ہیں ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ  نئی فلم پالیسی سے انڈسٹری میں جان آئے گی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے فلم انڈسٹری کے لئے نئی فلم پالیسی منظور کرتے ہوئے فنڈز دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ساتھ ہی فلم پروڈکشنز ہاوسز کو حکومت کی سپورٹ بھی ملے گی۔ اس پر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی آنے سے فلم انڈسٹری کے مسائل کم ہوں گے۔

معروف فلمساز و ہدایتکار جمال شاہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے فلم انڈسٹری خوشحال  اور سینما گھروں میں اضافہ ہوگا۔ نئی فلم پالیسی کی منظوری سے جہاں فلم انڈسٹری میں ترقی متوقع ہے۔ وہیں فلم تکنیک کار بھی خوش ہوں گے۔ ماضی میں بھی ایسی پالیسیاں فلم انڈسٹری کے لئے بنیں۔ لیکن وہ ماضی کا ہی حصہ رہیں۔