زاہد چوہدری:صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ کا میو ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی کو جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے اپ گریڈیشن کے منصوبے کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر قائمقام وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قاضی سعید ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈویلپمنٹ عثمان معظم، پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف بھی موجود تھے۔
خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کر کے اس کی توسیع، اپ گریڈیشن کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ایمرجنسی بلاک کی ری ڈیزائننگ اور ری سٹرکچرنگ سمیت اپ گریڈیشن کے حوالے سے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔