ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نے سینٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈاراورحافظ عبدالکریم کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کےتحت اشتہاری شخص کوانتخاب میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عابدعزیز کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےسینٹ انتخابات کےلیے پیپلز پارٹی کےٹکٹ ہولڈرنوازش علی پیرزادہ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ اسحاق ڈارنیب ریفرنس میں اشتہاری قراردیا جاچکا ہے۔ اس کےباجود الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دےدی ہے۔
علاوہ ازیں ن لیگ کے حمایت یافتہ حافظ عبدالکریم کا تعلیمی تجربہ پورا نہ ہونے کےباوجود اسے بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔ عدالت سےاستدعا ہے کہ اسحاق ڈاراورحافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےاقدام کو کالعدم قراردیا جائے۔