ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں سستا، پاکستان میں پٹرول مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سستا، پاکستان میں پٹرول مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شاہد خاقان عباسی کی حکومت عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان ہی لے کر آئی۔ ہر ماہ پیٹرول بم گرایا جاتا ہے۔ سات ماہ میں پیٹرول 27 فیصد مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی جب سے وزیر اعظم بنے ہیں کوئی مہینہ خالی نہیں جانے دیا۔ ہر ماہ کی یکم تاریخ کو پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا کر کے ہی دم لیا۔ مسلسل گزشتہ سات ماہ سے پیٹرول کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے۔

اگست 2017 سے اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر پیٹرول کی قیمت 18 روپے 57 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی 21 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل کی 32 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھائی جا چکی ہے۔ سات ماہ میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 73 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور پٹرول کی قیمت 4.2 فیصد اور ڈیزل کی 2.7 فیصد بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل گزشتہ ماہ سستا ہوا۔ پاکستان میں پھر بھی مہنگا کیا گیا۔