عابد چوہدری:شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، جبکہ اسلام پورہ سے شہری ضیا الرحمان کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی جبکہ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو پکڑنے تک ہی محدود ہو گئی ہے۔ اسلام پورہ کے علاقے کے رہائشی ضیا الاسلام کے ساتھ بھی ایسا ہی واقع پیش آیا۔ شہری ضیاالاسلام کے مطابق وہ اپنی موٹرسائیکل گھر کی دہلیز پر کھڑی کر کے گھر گیا جبکہ واپس پر اسکی موٹرسائیکل چوری ہو چکی تھی۔
سٹی فورٹی فورٹی ٹو کو واردات کی سی سی ٹی وی موصول ہو گئی جس میں چور کو موٹرسائیکل چوری کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور سی سی ٹی وی کے باوجود تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی