رضوان نقوی: ایف بی آر نے بلدیاتی نمائندوں کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا۔ پہلے مرحلہ میں ڈپٹی میئرمشتاق مغل کو نوٹس جاری، اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بلدیاتی نمائندوں کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر نے ڈپٹی مئیر مشتاق مغل کا آڈٹ شروع کرکے، انہیں نوٹس بھیج جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر نے اکاؤنٹس اوراثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی مئیر مشتاق مغل کا سال 2015 کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ مرحلہ وار تمام ڈپٹی میئرز کا آڈٹ کیا جائے گا۔