قذافی بٹ: تحریک انصاف کے سربراہ کا لاہور کا دورہ، عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ ایک ہی دفعہ یہ قانون بنادے کہ شریف خاندان اقتدار میں آجائے تو اسے کھلم کھلا لوٹ مار کی اجازت ہےکوئی اسے کچھ نہ کہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان عدلیہ، فوج اور نیب پر حملہ آور ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بتائیں کہ دس سال میں نو ہزار ارب کہاں خرچ کئے، شہباز شریف کی کرپشن بے نقاب کرنے والے فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے نواز شریف کو تاحیات قائد بننے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کوئی تاحیات قائد نہیں ہوتا۔ ن لیگ والے بھیڑ بکریاں ہیں۔
عمران خان نے چودھری نثار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موقف درست ہے۔ مریم نواز کے نیچے کام نہیں کیا جاسکتا۔