ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی پرانے کارکنوں سے ملاقات، سلفیاں بھی لی

عمران خان کی پرانے کارکنوں سے ملاقات، سلفیاں بھی لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: چیئرمین سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کی پرانے کارکنوں سے ملاقات، ملاقات سے پہلے کپتان کے سٹیج کو اس طرح خار دار تاریں لگائی گئیں، جیسے کسی دشمن کے حملہ کا خدشہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق کپتان چیئرمین سیکرٹریٹ آئے تو انہیں دیکھنے اورسیلفی بنانے کے شوقین کھلاڑی ان کی گاڑی کے آگے آ گئے، گارڈز کی جانب سے ہٹانے پر شدید دھکم پیل بھی ہوئی، گارڈز نے سیلفیاں بنانے کے شوقین افراد کو دو دو ہاتھ بھی جڑ دیے۔

کپتان چیئرمین سیکرٹریٹ میں پرانے کارکنوں کے ساتھ خاصے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ایک ایک پرانے کارکن کا نام لیکر انکی پارٹی سے وابستگی کے قصے بھی سناتے رہے۔ کپتان  نے اپنے پرانے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ انہیں بھولے نہیں، اقتدار میں آئیں گے تو اہلیت کے مطابق انہیں ذمے داریاں دیں گے۔

کپتان لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد موٹروے کے راستے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مزید دیکھیں: