ایف بی آر کا لیسکو کو ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے فائنل نوٹس جاری

ایف بی آر کا لیسکو کو ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے فائنل نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر کے بار بار نوٹسز کے باوجود واپڈا، لیسکو اورسوئی نادرن گیس کے سربراہان نے ملازمین وافسروں کی تنخواہوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا، ایف بی آر نے تینوں اداروں کے سربراہوں کوماہانہ پینتیس ہزار روپے سے زائد تنخواہ لینے والےملازمین کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے فائنل نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ایف بی آر نے واپڈا، سوئی ناردرن گیس اورلیسکو کے ملازمین وافسران کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے تینوں اداروں کے سربراہوں کو حتمی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر نے سوئی ناردرن کے ایم ڈی کو تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے فائنل نوٹس جاری کیا ہے۔اسی طرح چئیرمین واپڈا کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر نے لیسکو چیف کو بھی تمام ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے فائنل نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر نے 35 ہزار سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین و افسروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ایف بی آرذرائع کا کہنا ہےکہ فائنل نوٹسزکےباوجود تفصیلات جمع نہ کرانے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔