رول آف لاء ہونا چاہیے، افسر شاہی احتساب کیلئے تیار ہے: عمر رسول

رول آف لاء ہونا چاہیے، افسر شاہی احتساب کیلئے تیار ہے: عمر رسول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کا کہنا ہے کہ افسر شاہی احتساب کے لیے تیار ہےمگر رول آف لاء ہونا چاہیے، نومور کا مطلب سروس کے اندر کالی بھیڑوں کیلئے نو مور ہے۔

سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول نے کہاکہ نیب کو کسی بھی افسر کو گرفتار کرنے سے قبل کرپشن کے الزامات ثابت  کرنےچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حکم زبانی نہیں مانا جائے گا، ہر فیصلہ قانون اور رولز کے مطابق ہوگا۔

 ایڈیشنل چیف سیکر ٹری نے کہا کہ افسران کی خودداری کا خیال رکھا جائے، احد خان چیمہ کی گرفتاری کا طریقہ کار غلط ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج ضرور ریکارڈ کرائیں گے، اعلی حکام انہیں کام کرنے سے روک سکتے ہیں لیکن نو مور کا بیج لگانے سے کوئی نہیں روک سکتا، پی اے ایس ایسوسی ایشن ضرور بننی چاہیے۔