سیشن جج عابد حسین قریشی کا کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ کا دورہ

سیشن جج عابد حسین قریشی کا کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سیشن جج عابدحسین قریشی کاکوٹ لکھپت اورکیمپ جیل کا دورہ ،معمولی جرائم میں ملوث چارخواتین سمیت اناسی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔

 تفصیلات کے مطابق سیشن جج عابد حسین قریشی کے کیمپ جیل کے دور ے کے دوران سپریٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ بھی موجودتھے۔معمولی جرائم میں ملوث انہتر قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ، کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران سپریٹنڈنٹ جیل اعجازاصغرنے بریفنگ دی , معمولی جرائم میں ملوث چارخواتین سمیت دس قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

انہوں نےدونوں جیلوں کی بیرکس ،کچن ،ہسپتال کا دورہ بھی کیا, سپریٹنڈنٹس جیل کو کم عمرقیدیوں کی شکایات فوری دورکرنے کا حکم دیا گیا۔